وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کز بانو کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی مد میں 43400 روپے ادا کروا دیئے

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کز بانو کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی مد میں 43400 روپے ادا کروا دیے گئے۔درخواست گزار کزبانو نے بتایا کہ انہیں ہر ماہ باقاعدگی سے ماہانہ بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی کی جاتی تھی۔لیکن عرصہ دراز سے یہ ادائیگی بغیر کسی وجہ کے روک دی گئی ہے۔جس کی بحالی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے کو درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ فوری طور پر بحال کر کے بقایاجات کی ادائیگی کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ بحال کر کے بقایاجات کی مد میں 43400 روپے ادا کر دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں