اقلیتی برادری معاشرے کا اہم و قابل احترام حصہ،فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی

سبی(این این آئی)سرکٹ ہاؤس سبی میں اقلیتی برادری کے لیے ہوم سولر سسٹم کی تقسیم، پروقار تقریب کا انعقاد،مہمانِ خصوصی سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی کا شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور، ہار پہنائے گئے،صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی کی خصوصی دلچسپی، اقلیتی برادری کے لیے عملی اقدامات قابلِ تحسین قراردیا گیا تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہاؤس سبی میں اقلیتی برادری میں ہوم سولر سسٹمز کی تقسیم کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی تھے۔ ان کی آمد پر اقلیتی برادری نے والہانہ استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مہمانانِ گرامی کو ہار پہنائے گئے۔یہ تقریب صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کوہیار خان ڈومکی کی ذاتی دلچسپی اور محکمہ اقلیتی امور حکومت بلوچستان کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار پنچوانی کے فنڈز سے منعقد ہوئی، جس میں مستحق اقلیتی خاندانوں میں ہوم سولر سسٹمز تقسیم کیے گئے۔تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک، خان دین محمد مرغزانی، میر معراج خان مرغزانی، میر اللہ داد جتوئی، میر محمد جان جتوئی، ملک شکر جان مرغزانی، پی ایس ٹو پارلیمانی سیکرٹری مکھی عامر چنڈال، معز حیدر بگٹی، ڈیرہ دیدار سیلاچی، نبی بخش ڈومکی، مولوی جان محمد ڈومکی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز دعا سے کیا گیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مقبول احمد باروزئی نے سرانجام دیے۔اس موقع پر اقلیتی برادری کے نمائندوں مکھی عامر چنڈال، آصف میسح، رمیش کمار، سنتوش کمار و دیگر نے مہمانانِ گرامی کو روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی پیش کی۔اس موقع پر تقریب سے مہمانِ خصوصی سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ”اقلیتی برادری ہمارے معاشرے کا اہم اور قابلِ احترام حصہ ہے، ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہوم سولر سسٹمز کی فراہمی نہ صرف ان کے گھروں کو روشن کرے گی بلکہ ان کی زندگیوں میں آسانیاں بھی پیدا کرے گی۔ ہم بلا تفریق خدمت کے اس سفر کو جاری رکھیں گے۔”چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک نے کہا کہ”یہ اقدام موجودہ حکومت کی سنجیدگی اور عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اقلیتی برادری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی درحقیقت ایک مضبوط اور متحد معاشرے کی بنیاد ہے۔”میر اللہ داد جتوئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ”سردار کوہیار خان ڈومکی اور ان کی ٹیم نے عملی اقدامات کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ اقلیتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایسے اقدامات خوش آئند ہیں۔” مقررین نے حکومت بلوچستان، صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی اور متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اقلیتی برادری کے لیے ایسے فلاحی منصوبے جاری رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر مستحق خاندانوں میں ہوم سولر سسٹمز تقسیم کیے گئے تقریب کے اختتام پر پی ایس ٹو پارلیمانی سیکرٹری مکھی عامر چنڈال نے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اورآخر میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں