سرکاری سکولوں میں درسی کتب کی فراہمی میں پیشرفت، 96 فیصد کتب اضلاع کو فراہم کر دی گئیں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر گلاب خان خلجی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی سال 2026 کے دوران درسی کتب کی بروقت پرنٹنگ اور ترسیل کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر اسکولز کی ڈیمانڈ پر اس سال درسی کتب کی بڑے پیمانے پر پرنٹنگ کی گئی، جس جوکہ تقریباً ایک کروڑ 15 لاکھ سے زاید کتب کی چھپائی عمل میں لائی گئی ہیں۔ یہ تمام کتب بروقت پرنٹ کر کے متعلقہ اضلاع کو بھیجی جا چکی ہیں، اور اب تک تقریباً 96 فیصد کتب مختلف اضلاع تک پہنچائی جا چکی ہیں۔ڈاکٹر گلاب خان خلجی کے مطابق بعض علاقوں میں درسی کتب کی جزوی کمی کی شکایات سامنے آئی ہیں، جن کی بنیادی وجوہات میں سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ سے 96 فیصد سے زائد درسی کتب طبع کرکہ ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن سکولز مقررہ کردہ گودام پہنچا دی ہیں اور ساتھ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کو فراہم کر دی گئی ہیں حکومت کی جانب سے جاری مثبت تعلیمی پالیسیوں اور داخلہ مہم 2026کے باعث اس سال بڑی تعداد میں بچے سرکاری اسکولوں میں داخل ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے طلبہ کی تعداد پہلے کے مقابلے میں کافی بڑھ گئی ہے۔چیئرمین نے یہ بھی وضاحت کی کہ حالیہ سال 2026 میں انگلش میڈیم تعلیم کے رجحان میں اضافے اور بعض نجی اسکولوں کے طلبہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کے باعث بھی کتابوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ باقی ماندہ کتب کی ترسیل بھی جلد مکمل کر لی جائے گی تاکہ کسی بھی اسکول میں تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں