بولان(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کچھی ممتاز علی کھیتران نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر کر دیا افتتاحی تقریب ڈی ایچ او کچھی ایاز احمد قریشی، ڈی ایم پی پی ایچ آئی کچھی عمران خان خجک، ایم ایس ڈاکٹر زاہد حسین، ڈاکٹر شیر جمالی، ڈی ایس وی پسند خان مستوئی سمیت دیگر شامل تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ممتاز علی کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے جس کا خاتمہ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بالخصوص والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں مستقل معذوری سے بچایا جا سکے انہوں نے محکمہ صحت کے آفیسران اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور ضلع کے ہر گاؤں محلے اور گھر تک رسائی حاصل کرکے کسی بھی بچے کو پولیو ویکسین سے محروم نہ چھوڑیں انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی سخت نگرانی کی جائے گی اور غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

