عوام کو معاشی اور معاشرتی سطح پر ترقی دینے کی اہلیت صرف مسلم لیگ (ن) رکھتی ہے، اشرف ساگر

پنجگور(این این آئی) پنجگور ایم سی وشبود محلہ حسین آباد سے درجنوں سیاسی ورکروں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے محلہ حسین آباد میں ایک پروقار شمولیتی پروگرام کے دوران باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں اہم سیاسی شخصیات اور کارکناں جن میں آصف علی، زاکر حسین محمد دین،ظہور احمد، جورک،صابر احمد،رسول بخش، ناکو کریم، عبدالرازق، غلام نبی، نعمت اللہ، محمد گل،رحم جان،ثناء اللہ اور انکے دیگر فیملی ممبران اور دوست واحباب شامل ہیں جبکہ محمد یعقوب ولد جئیند نے بھی اپنے فیملی کے 9 افراد کے ہمراہ مسلم لیگ ن کو جاکر جوائن کرلیا شمولیتی تقریب میں مسلم ن کے ڈویڑنل صدراشرف ساگر بلوچ، ضلعی صدر یاسر بلوچ سینئر نائب صدر محمد صدیق میر رستم بلوچ فہد ابراہیم،عمران عطاء،،قاضی رضا،،ملا وزیر شاکر حسین قدیر احمد بھی موجود تھے شمولیتی تقریب سے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر محمد یعقوب،، قاضی رضا،، یاسر بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کے اہم سیاسی زون میونسپل کمیٹی وشبود میں آج کا یہ پروقار شمولیتی پروگرام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مسلم لیگ ن وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو معاشی اور معاشرتی سطح پر ترقی دینے کی اہلیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قربانیوں اور ایماندارانہ سیاسی بصیرت کی وجہ سے آج پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جوائن کرنے والوں کو مایوسی نہیں ہوگی پنجگور میں ہمیشہ دو پارٹیاں برسراقتدار رہی ہیں مگر یہ دو جماعتیں عوام کو مطمعن کرنے میں ناکام رہے ہیں پنجگور آج جس طرح کی عدم توجہی کا شکار ہے اسکے زمہ دار یہاں سے منتخب نمائندے ہیں جو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بھیٹے ہیں انکو عوام کا درد تکلیف بے روزگاری بھوک بیماریاں نظر نہیں آرہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی جماعت پر بلاوجہ کی تنقید نہیں کرتے مگر جو زمینی حقائق ہیں وہ عوام تک پہنچانا اپنی زمہ داری اور فرض سمجھتے ہیں پنجگور کے عوام کو اب مذید جھوٹے دعووں کے سہارے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے انہوں نے وشبود سے سیاسی کارکنوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کو اہم کامیابی قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانے میں اپنا دن رات ایک کردیں مسلم لیگ جب مظبوط ہوگی تو علاقہ ترقی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں