ڈیرہ بگٹی،دھماکے وفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ڈیرہ بگٹی(این این آئی)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں دھماکے اورفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ایک شخص مہک نوسانی بگٹی کے گھر کے باہر نصب بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی اسی دوران نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ بھی کی جس کی زد میں آکر مہک نوسانی بگٹی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسزکی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں