ڈپٹی کمشنر سبی کاڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میر سلام درخانی کے ہمراہ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ، سوئمنگ پول کی بحالی کے اقدامات تیز

سبی(رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میر سلام درخانی کے ہمراہ اسپورٹس کمپلیکس سبی کا دورہ کیا اور زیرِ تکمیل سوئمنگ پول کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میر سلام درخانی نے سوئمنگ پول کی بحالی اور اسے فعال بنانے کے لیے جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میر سلام درخانی کی ذاتی دلچسپی اور مسلسل کاوشوں سے اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کی فعالی کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، جس سے جلد ہی نوجوانوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد کو ایک اہم سہولت میسر آئے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے بلکہ ضلع میں کھیلوں کے فروغ میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرنے کہاہے کہ سوئمنگ پول کو فعال بنانے کے لیے پانی کی فراہمی کے مسئلے کے حل پر بھی کام جاری ہے، جس کے تحت بور لگایا گیا ہے تاکہ پانی کی مسلسل دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سوئمنگ پول کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ عوام اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں