پسنی(رپورٹر) پسنی میں متعدد کم عمر نوجوانوں کے اچانک لاپتہ ہونے پر ان کے اہلخانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پسنی پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔
متاثرہ خاندانوں، خصوصاً خواتین اور بچوں نے احتجاج میں شرکت کی اور بتایا کہ نوجوانوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے گھر والے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
مظاہرین کے مطابق لاپتہ ہونے والے بیشتر لڑکے طالب علم ہیں، جن کی تعلیم اس صورتحال کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
اہلخانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے بچے نادانی میں مسلح تنظیموں کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام اور تنظیموں سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل کی ہے کہ بچوں کو بحفاظت گھروں کو واپس بھیجا جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم اور معمول کی زندگی دوبارہ شروع کر سکیں۔

