دہشتگرد عناصر ہمارے معصوم بچوں کی صحت و تندرستی کیلئے کی جانیوالی اقدامات میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں،میرصاد ق عمرانی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس کانسٹیبل فرحان بشیر کی فائرنگ کے نتیجے میں شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر ہمارے معصوم بچوں کی صحت و تندرستی کیلئے کی جانے والی اقدامات میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں اور پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچاؤ پر معمور ٹیموں پر حملہ نا قابل برداشت عمل ہے اور جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور کانسٹیبل فرحان بشیر کی شہادت پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے، انہوں نے کہا صوبائی حکومت پولیو ٹیموں سمیت تمام لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے اور جلد ان دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، میر محمد صادق عمرانی نے واقع میں جانبحق سپاہی کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں