اپریل 2013ء کو شہداء زہری نے جمہوریت کے فروغ کے لیے عظیم قربانیاں دیں، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(این این آئی) شہداء زہری کی 12 ویں برسی کی مناسبت سے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ایک پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، قبائلی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے دوران صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری، نوابزادہ میر شعیب زہری، سردارزادہ میر ظفراللہ ساسولی، حاجی صلاح الدین زہری، میر فیصل رحیم زہری سمیت دیگر رہنماؤں نے شہداء زہری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 16 اپریل 2013ء کو شہداء زہری نے جمہوریت کے فروغ کے لیے عظیم قربانیاں دیں، جن کی بدولت جھالاوان سمیت پورے خطے میں جمہوری اقدار کو تقویت ملی مقررین کا کہنا تھا کہ “شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے”، اور شہداء کے مشن کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء جسمانی طور پر ہم سے جدا ہو چکے ہیں مگر ان کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی، کیونکہ شہید کبھی مرتے نہیں انھوں نے کہا کہ شہید نوابزادہ بابا میر سکندر زہری، شہید نوابزادہ میر مہراللہ زہری، شہید نوابزادہ میر زیب جان زہری اور دیگر شہداء کی جدوجہد صرف ایک خاندان یا قبیلے تک محدود نہیں انھوں نے کہا کہ شہداء زہری نے جس عزم اور بہادری کے ساتھ مشکل حالات کا مقابلہ کیا، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سچی قیادت اور مضبوط نظریہ کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ ظلم، جبر اور دہشت کے سامنے ڈٹ جانا ہی اْن کا پیغام تھا، جو آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہداء زہری کے ترقیاتی وڑن کو قائد بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آگے بڑھایا اور اس مشن کو کامیابی سے جاری رکھا ہوا ہے دعائیہ تقریب میں صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ حمزہ خان زہری، سردارزادہ میر ظفراللہ ساسولی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار حاجی صلاح الدین زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب زہری، چیئرمین میونسپل کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ محمد ایوب قریشی، میر عبدالقیوم ساسولی، میر محمد یوسف زہری، عمران قمبرانی، عادل قمبرانی، خان محمد زہری، میر عبدالرزاق زہری سمیت دیگر سیاسی، قبائلی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، جبکہ شہدائکے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں