نوکنڈی کے قریب گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق، 18زخمی

نوکنڈی (این این آئی) نوکنڈی کے قریب تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم، تین افراد جاں بحق اور18 زخمی ہوگئے پولیس کی طابق نوکنڈی میں گزشتہ رات ریکوڈک سائٹ روڈ پر تین گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد میں زیادہ تر افغان باشندے شامل ہیں جو ایران جانے کے سفر پر تھے۔ حادثے میں جاں بحق افراد میں ایک مقامی ڈرائیور جبکہ دو افغان باشندے شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر نوکنڈی سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ شدید زخمیوں میں سے پانچ افراد کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس تھانہ نوکنڈی کے ایس ایچ او غلام دستگیر بڑیچ اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، جبکہ ہسپتال عملے نے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں