کوئٹہ (این یان آئی) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعزاز میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری کی جانب سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا عشائیہ میں رکن قومی اسمبلی سمیت بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری اور اراکین اسمبلی کے درمیان مختلف سیاسی و ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی تقریب میں رکن قومی اسمبلی میر عثمان بادینی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین، رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد ریکی، سردارزادہ میر ظفراللہ ساسولی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سردارزادہ میر قیوم ساسولی، میر فیصل رحیم زہری، عبدالحمید شیخ، علی احمد جتک، عبداللہ زہری، میر شعیب زہری سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

