خضدار میں ایکسائز کی کاروائی 20 کلوگرام چرس برآمد کر لی

خضدار(این این آئی) ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے ایک مؤثر اور بروقت کارروائی کے دوران منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 20 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔محمکہ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ زون محمد زمان خان کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کی قیادت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سلیم نے کی جبکہ نارکوٹکس انچارج ای میر ذاکر باجوہی، انسپکٹر ممتاز علی اکبر بلوچ اور اہلکار مجید، عمران اور عبید بھی ٹیم کا حصہ تھیکارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس کے تحت ایک مشکوک پوٹھوہار جیپ کی نگرانی کے بعد ناکہ بندی کی گئی۔ جبکہ محمکہ کے اہلکاروں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا گیا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم ایکسائز ٹیم نے فوری تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لی اور گاڑی کی تلاشی کے دوران 20 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ایسے آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا، اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں