تمبو،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی مختلف واقعات فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) تمبو،ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ بگٹی مختلف واقعات فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی سوئی میں نا معلوم مسلح ڈاکووں کی گھر میں فائرنگ سے خاتون جانبحق ہو گئی پولیس کے مطابق مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوکر ڈکیتی کر رہے تھے کہ خاتون نے مذاحمت کی جس پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے خاتون موقع پر ہی جانبحق ہوگئی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود گوٹھ غفور کے قریب دو موٹر سائیکل?پس میں ٹکرانے سے ایک شخص علی مراد ولد غلام حسین جمالی شدید زخمی ہوگیا جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی سٹی شہید میر محمد مراد ابڑو روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران طالب علم وسیم بگٹی موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا جس کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں