صحبت پور کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے مال مویشی موٹر سائیکل نقدی زیورات اور اناج گھریلو سامان جل کر خاکستر

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) صحبت پور کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے سے مال مویشی موٹر سائیکل نقدی زیورات اور اناج گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا پولیس کے مطابق صحبت پور کے قریب گوٹھ کنڈی میں خادم حسین لاشاری کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لیپٹ میں لے لیا اگ سے دو بکریاں ایک بیل جھلس کر ہلاک جبکہ ایک موٹر سائیکل نقدی زیورات اناج اور لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں