ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)تمبو میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق تمبو پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے نیچاری قبیلے کی اہم شخصیت میر جمعہ خان نیچاری کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکرضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

