اوستہ محمد میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل کے انبار لگا دیے

اوستہ محمد (رپورٹر ) صوبائی حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اوستا محمد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے ڈگری کالج میں عوام کے مسائل کو سننے اور انہیں حل کرنے کے لیے کھلی کچھری کا انعقاد کیا کھلی کچھری میں علاقائی معززین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت جبکہ تمام سرکاری محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی کھلی کچھری میں موجود لوگوں نے شہر کے بنیادی مسائل سیورج سسٹم پینے کے پانی مختلف پیٹرول پمپوں میں مختلف قسم کے ریٹ شہر میں صفائی کا نظام بہتر نا ہونے سمیت دیگر مسائل پر ڈپٹی کمشنر کو شکایت کی ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے موجود افسران کو بروقت مسائل کے حل کے احکامات بھی دیئے ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن مسائل کا اختیار ان کے پاس ہے انہیں فوری حل کرنے کی کوشش کیا جارہا ہے دیگر مسائل کے حل کے لیے اعلی حکام کو آگاہ کیا جائے گا کھلی کچھری کا مقصد یہ ہے کہ عوام کے سامنے روبرو پیش ہو کر ان کے مسائل کو سنا جائے اور انہیں حل کرنے کے کوشش عمل میں لائے جائے صوبائی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دلچسپی رکھی ہوئی ہے انشاءاللہ تمام مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے عوامی شکایت سننا اور انہیں حل کرنا ہماری زمہ داری ہے کھلی کچھری میں ایف سی میجر حمزہ اسسٹنٹ کمشنر رمضان اشتیاق میئر میونسپل کارپوریشن مظفر خان جمالی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر امیر علی جمالی ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو ایکسئین پبلک ہیلتھ شکر اللہ بلوچ ایس ڈی او بی اینڈ آر قیصر خان سب انجنیئر ایری گیشن ریاض حسین چیف آفیسر گنداخہ غلام سرور رند سمیت دیگر سرکاری محکموں کے زمہ داروں نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں