گوادر(رپورٹر) ایم پی اے گوادر کے پرسنل سیکرٹری کی اہم ملاقاتیں، تعلیمی امور پر بریفنگ اور غیر قانونی ٹرالنگ پر سخت تنبیہ رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے پرسنل سیکرٹری وسیم صمد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) زاہد حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شاہ فہد سے اہم ملاقاتیں کیں۔
تعلیمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم صمد نے سرکاری اسکولوں میں کتب کی فراہمی اور تقسیم کا جائزہ لیا۔
جس پر ڈی ای او نے انہیں صوبائی سطح سے موصول ہونے والی تدریسی کتب اور ان کی تقسیم کے عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وسیم صمد نے اعلان کیا کہ مئی 2026 میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی سرپرستی میں ایک ضلعی سطح کا تعلیمی پروگرام منعقد کیا جائے گا، جس میں ضلع بھر کے طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔
بعد ازاں، فشریز آفس گوادر کے دورے کے دوران وسیم صمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کو گوادر کے سمندر میں غیر قانونی ٹرالرز کی آمد پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی “زیرو ٹرالنگ” پالیسی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر غیر قانونی ٹرالرز کے خلاف بلا تفریق کارروائی نہ کی گئی تو مقامی ماہی گیروں کے ساتھ مل کر محکمہ فشریز کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

