کوئٹہ+کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اسلام آباد سے کراچی پہنچنے کے بعد رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جھکرانی سے تعزیت کے لیے جھکرانی ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی میر احمد نواز خان جھکرانی کے انتقال پر ان کے فرزند رکن قومی اسمبلی میر اعجازحسین جھکرانی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم میر احمد نواز جھکرانی کی عوامی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ میر احمد نواز جھکرانی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے مرحوم کی بلند درجات کے لیے دعا اور اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ و دیگر عمائدین بھی موجود تھے میر عبدالنبی زہری علاؤ الدین ایڈوکیٹ زہری بھی نواب ثناء اللہ خان زہری کے ہمراہ تھے۔

