اوستہ محمد، صوبائی وزراء کی کوششوں سے فیض آباد پل کی تعمیر شروع

اوستہ محمد(این این آئی)صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی صوبائی وزیر ایری گیشن میر صادق عمرانی سیکرٹری ایریگیشن سہیل الرحمان بلوچ چیف انجنیئر ناصر مجید کی کاوشوں سے ایگزیکٹو انجنیئر کھیرتھر کینال محمد یار مگسی کی خصوصی دلچسپی اور محنت سے فیض آباد پل کی تعمیری کام کا آغا شروع کردیا گیا اس سلسلے میں آج ایکسئین ایری گیشن محمد یار مگسی نے علاقے کے معزز زمینداروں کے ساتھ پل کے کراس لیول پر میٹنگ منعقد کی جس میں ایس ای ایری گیشن مدثر ظفر کھوسہ سابق نگران وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی میئر میونسپل کارپوریشن میر مظفر خان جمالی میر ضرار ناصر خان جمالی میر حاجی غلام مصطفی خان رند حاکم خان جمالی نثار خان رند محمد صادق جمالی سرور جمالی نے شرکت کی اس موقع پر محکمہ ایری گیشن کے افسران اور زمینداروں نے باہمی مشاورت سے کام اور کراس لیول پر اتفاق کیا اور اس اقدام کو بہتر قرار دے دیا ہے.میٹنگ میں ایس ڈی او عابد سیال ایس ڈی او ذیشان جمالی سب انجینئر ریاض حسین اور صدام حسین بھی موجود تھے جبکہ فیض آباد پل کی تعمیراتی کام دشتی کنسٹریکشن کمپنی کے حوالے کیا گیا اور انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر کام کو مکمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں