دیہی علاقوں میں معیاری صحت سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے سیداحمد بگٹی

سبی(اللہ داد رند)پاکستان پیپلز ہیلتھ یونٹ کے انچارج سید احمد بگٹی نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں معیاری صحت سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے تمام بنیادی دیہی علاقوں میں معیاری صحت سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے دیہی علاقوں میں معیاری صحت سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے (بی ایچ یوز) کو فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام بی ایچ یوز میں ادویات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ عملے کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اچانک دوروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر میر اللہ داد رند، سینئر نائب صدر اللہ یار ڈومکی اور فنانس دیہی علاقوں میں معیاری صحت سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ذمہ داری ہے لیاقت علی ڈومکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد آصف بگٹی اور منیر گورگیج بھی موجود تھے سید احمد بگٹی نے مزید کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ دیہی آبادی کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں