محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب سے زخمی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدر کے علاج کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جا رہا، سیکرٹری کھیل درابلوچ

کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری کھیل درا بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پرآریا ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج قومی کراٹے کھلاڑی آرزو حیدر علی کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کھلاڑی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے علاج کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے اور اہل خانہ سے مسلسل رابطہ رکھا گیا ہے قومی کراٹے کھلاڑی آرزو بنت حیدر علی اس وقت آریا ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں سر پر گہری چوٹ آنے کے باعث ان کی حالت بہتر نہیں بتائی جا رہی، وہ ہفتے کے روز کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ایوب اسپورٹس کمپلیکس جا رہیں تھیں کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں