بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز،کمیٹیوں کے اراکین مقرر وقت تک وارڈز بارے اعتراضات سے پارٹی کو تحریری آگاہ کریں،نسیم الرحمان خان ملاخیل

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے کور کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس وائس چیئرمین میر یونس بلوچ کی رہائشگاہ پر زیر صدارت چیئرمین کور کمیٹی لالا نسیم الرحمان خان ملاخیل منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے اراکین حیدر خان اچکزئی، میرعبدالفتاح جمالی، شاکر محمد حسنی، حاجی فرید افغان، چوہدری شبیر،ملک انور نسیم کاسی،حاجی عبدالصمد مینگل،ڈاکٹر بسم اللہ کاکڑ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی معاملات سیاسی امور مسلم لیگ(ن) کو مزید فعال اور مضبوط بنانے سمیت بلدیاتی انتخابات کے متعلق تبادلہ خیال اور ضروری مشاورت بھی کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو بلدیاتی انتخابات سے متعلق اعتراضات 29 اپریل تک مقرر ہیں پارٹی کے تمام سینئر ذمہ داران عہدیداران بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز اور سب کمیٹیوں کے اراکین کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ مقرر وقت تک اپنے وارڈز کے متعلق اعتراضات سے متعلق پارٹی کو تحریری طور پرآگاہ کریں تا کہ پارٹی کے لیگل کمیٹی کے توسط سے اعتراضات الیکشن کمیشن میں جمع کرکے بلدیاتی سطح پر خامیوں کو دور کیا جاسکے مسلم لیگ(ن) بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور تیاریاں جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں