صحبت پور پولیس کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم، کارکردگی سراہ لی گئی

صحبت پور(اعجاز پیچوہا) ضلع صحبت پور میں پولیس افسران و اہلکاروں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے عبدالحمید، PSP، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صحبت پور کی جانب سے مختلف افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد (CC-III) سے نوازا گیا۔
اس موقع پر DSP سب ڈویژن سٹی عبدالحمید تھیم، SHO تھانہ ملک محمد علی شہید سب انسپکٹر صادق علی بھنگر، SHO سٹی انسپکٹر محفوظ علی کھوسہ، اور ہیڈ محرر تھانہ ملک محمد علی شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد عارف عمرانی کو فرائض منصبی کی ادائیگی میں غیر معمولی کارکردگی، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کے اعتراف میں تعریفی اسناد دی گئیں۔ ایس پی صحبت پور عبدالحمید نے اس موقع پر کہا کہ پولیس افسران و اہلکار عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی اقدامات سے نہ صرف فورس کا مورال بلند ہوتا ہے بلکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بھی مزید مضبوط ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں