گنداواہ (این این آئی) صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی سے میر فرحان سہراب خان مگسی، ڈی جی نیوٹیک میر ڈاکٹر حسین بخش مگسی، پراجیکٹ ڈائریکٹر حامد علی بنگلزئی، سابق ایکسین محمد انور سمیجو، پرنس الہی بخش سیال اور دیگر معزز شخصیات نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور حلقے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صوبائی وزیر کو علاقے کے بنیادی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش دیگر چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے فروغ اور عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لیے بھرپور اور عملی اقدامات جاری ہیں، جبکہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ علاقے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر پرسنل سیکرٹری ممتاز مگسی اور پی ایس اظہر حسین بھی موجود تھے۔

