کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ایس ایس پی ٹریفک

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،جہاں ایس ایس پی ٹریفک مرزا بلال نے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کی شکایات تفصیل سے سنیں۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک نے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا اعلان کیا اور کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے صوبائی حکومت سے ٹریفک عملے میں اضافے کی اپیل بھی کی تاکہ شہر میں مؤثر ٹریفک مینجمنٹ یقینی بنائی جا سکے ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں اور ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کے ساتھ مہذب رویہ اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں