اوستا محمد میں بڑھتی وارداتوں پر تاجر برادری کا اجلاس، تحفظ کا مطالبہ

اوستا محمد ( عابدعلی ) اوستا محمد سٹی پولیس تھانہ کی حدوں میں چوری اور ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے تاجر برادری کی جانب سے السکندر ہوٹل میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں سیاسی و سماجی شخصیت میر عبد الستار خان عمرانی، انجن تاجران بلوچستان کے نائب صدر محمد رحیم خان بنگلزئی، میر صدام حسین عمرانی، سردار محمد علی بنگلزئی، مور خان جتک، ذاکر حسین لاشاری، بشیر احمد چنا، سبز علی راہوجہ، ایس ایچ او سٹی محمد ندیم بہرانی، انچارج ون فائیو کرم حسین ببر سمیت تاجر برادری، سیاسی و سماجی شخصیات و دیگر نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے نائب صدر محمد رحیم خان بنگلزئی و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اوستا محمد میں آئے روز تاجر برادری کو سر عام لوٹا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ دیا جائے اور چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہم کاروبار کرسکیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں