قلات (این این آئی)قلات میں دکان پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے دستی بم حملے میں 4افرادزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کلی پندرانی میں ایک دکان پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4افراد علی گل ولد محمد خان قوم نیچاری سکنہ کلی پندرانی عمر 27 سال، نور زیب ولد داد محمد قوم پندرانی سکنہ کلی پندرانی، عمر 30 سال، علی احمد ولد غلام حیدر قوم نیچاری، عمر 28 سال اور لیاقت علی ولد حاجی عبداللہ قوم نیچاری، رہائشی کلی پندرانی، عمر 14 سال زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی۔

