پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی،محمد عامر

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے نائب صدر محمد عامر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور بھرپور کامیابی حاصل کرے گیحالیہ حلقہ بندی پر اعتراضات کے بعد وارڈوں کو پرانے حلقوں پر برقرار رکھنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت اور کارکنوں نے بھرپور تعاون کیا اوراہل حلقہ پی پی پی کے کارکن اور سائل محمد عامر سابقہ ممبر کینٹ بورڈ ریجنل الیکشن کمشنر طاہر حسن صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کینٹ بورڈحلقہ 5 کی حلقہ بندی پر اعتراض کو سنجیدگی سے سنا اور اسے اپنی پرانی حالت پر بحال کرنے کا حکم صادر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں