حکومت بلوچستان اور رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے پنجگور میں ثقافتی میلے کا انعقاد

پنجگور(این این آئی)حکومت بلوچستان اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے اشتراک سے فلیگ شپ پروگرام رائز کے تحت ایک اہم اور پروقار ثقافتی میلے کا اہتمام ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہال پنجگور میں منعقد ہوا اس شاندار تقریب کے معمان خاص ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ پروگرام کا افتتاح کردیا اور کمانڈنٹ پنجگور رائفلز بریگیڈیئر ظفر اقبال نے تقریب میں شرکت کرکے تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور معائنہ کے بعد اسٹالز کے منتظمین کی کاوشوں اور صلاحیتوں کی داد دیا پروگرام کے منتظمین بی آر ایس پی پنجگور کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مجاہد بلوچ سرتاج وحید بلوچ اختر بلوچ محسن بلوچ دلشاد بلوچ دیگر موجود تھے میلے میں کھجوروں کے مختلف اسٹالز بلوچی ثقافتی دوچ کتابیں مختلف ثقافتی چیزیں شامل تھیں جبکہ اس پروگرام میں بلوچی دو نلی دنبورگ نے پروگرام کو انتہائی دلکش بنا دیا ڈپٹی کمشنر پنجگور اور برگیڈئیر ظفر اقبال۔ نے مختلف اسٹالوں میں جاکر انکا معائنہ کیا اور انکی اعلی کارکردگی پر انھیں شاباشی دیا ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالکبیر زرکون نے پروگرام کے اختتام پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہبی آر ایس پی اور حکومت بلوچستان کی اشتراک سے جاری رائز پروگرام ایک انتہائی منفرد پروگرام ہے جس سے بلوچستان خصوصا پنجگور جیسے علاقے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا انکی صلاحتیں اجاگر کرنے کے مواقع دستیاب ہونگے وزیر اعلی بلوچستان نے بلوچستان کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے جو اقدامات لئیے اس سے بلوچستان میں مثبت تبدیلی رونما ہورہی ہے بی آر ایس پی کے اس پروگرام کے توسط سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ پنجگور کے عوام میں ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے یہاں کے لوگوں میں وہ پوشیدہ صلاحتیں موجود ہیں جنکو اجاگر کرنے سے دنیا کو پتہ چل جائے گا کا ہمارا ضلع میں تمام مواقع موجود ہیں صرف ان صلاحیتوں کو اجا گر کرنے کی ضرورت ہے حکومت بلوچستان کے تعاون سے رائز پروگرام ایک مثبت عوام میں تبدیلی کی پروجیکٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں