کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کھمبوں کی تنصیب اوربرقی لائنوں کی شفٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 24اپریل کو (بروزجمعہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی، عالم خان، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر، مالک فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندہوگی جبکہ 25اپریل کو(بروزہفتہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے شہبازٹاون، جناح ٹاون، ملک پلانٹ، بروری، دیبہ، جی او آرکالونی فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv خروٹ آباد،جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، دوستین، داریم فیڈرز صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔اس کے علاوہ 25اپریل اور27اپریل کو (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvجائنٹ روڈ،خیر بخش مری، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہیگی۔اسی طرح 26اپریل کو (بروزاتوار)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvغازی، ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، سرکی روڈ فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے نیز اُسی روز مری آبادگرڈاسٹیشن کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے پی ٹی وی، اسٹیڈیم،مارک فیکٹری، پی اے ایف فیڈرزاور انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے 11kvعاصم آباد، انڈسٹریل بولان،بی ایم سی فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔اسکے علاوہ 27اپریل (بروزپیر) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ، تکاتو، چشمہ، ادیان، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں کی ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کاموں کیلئے 26اپریل کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvاولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، جناح روڈ، سورج گنج بازار، ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارک فیکٹری، ایف سی اسپتال، مالک اورکسٹم فیڈروں سے صبح9بجے سے دن 12بجے تک نیز اسی گرڈاسٹیشن کے بروری روڈ، پی اے ایف، انٹرکنیکٹر، نواں کلی، اسٹیڈیم، کوئٹہ کمرشل،دیبہ فیڈروں سے دن ایک بجے تا شام چاربجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

