بگٹی کی قیادت میں قائم مخلوط صوبائی حکومت عوام کی بلارنگ و نسل خدمت کررہی ہے، سید جہانگیرشاہ

کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اسوقت مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی قیادت میں قائم ہے جو عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کررہی ہے بعض اراکین اسمبلی اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے میرسرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سیدجہانگیرشاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی اسوقت صوبے کو بہتر انداز میں چلارہے ہیں اور مسلم لیگ(ن) کی مرکزی حکومت اوروزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی مکمل حمایت انہیں حاصل ہے اور وفاقی حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے خطیر فنڈز فراہم کئے ہیں جس سے صوبے کے طول و عرض میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ پر اپنے ناجائز کاموں کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے ہیں جب انکے ناجائز کام نہیں ہوتے تو وہ میرسرفراز بگٹی کو عہدے سے ہٹانے کا سوشہ چھوڑ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے وزیراعلیٰ کو ہٹانے کیلئے کہا لیکن صدر مملکت نے بھی انکا یہ مطالبہ ماننے سے انکار کیا اور وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی پرمکمل اعتماد کااظہار کیا ہے جس سے ان اراکین اسمبلی کو مایوسی کاسامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی صوبائی وزیر میرشعیب نوشیروانی،حاجی نور محمد دمڑ،نوابزادہ زرین خان مگسی،حاجی محمد خان لہڑی اوردیگر محنتی اور قابل مذیر ملے ہیں جو عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان اڑھائی اڑھائی سال حکومت کا معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق اگست تک میرسرفراز بگٹی کی بلوچستان کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی بھر پور حمایت جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں