ٹیچنگ اسپتال میں کلاس فور ملازمین کے رویے پر عوامی تشویش فوری نوٹس لیاجاۓ

سبی(اللہ داد رند) ٹیچنگ اسپتال سبی میں تعینات کلاس فور ملازمین کے نامناسب رویے کے خلاف مریضوں اور ان کے لواحقین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسپتال آنے والے مریضوں کے ساتھ غیر مناسب برتاؤ معمول بنتا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف مریض بلکہ ان کے ساتھ آنے والے افراد بھی ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں اس حوالے سے میڈیکل سپرہڈنٹ کو آگاہ کیاہے تاہم اب تک کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کے باعث صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال میں عملے کے رویے کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے عوامی نمائندوں اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سبی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کروائیں اور مریضوں کو بہتر سہولیات اور باعزت ماحول فراہم کرنے کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے ادارے عوام کی خدمت کے لیے ہوتے ہیں، لہٰذا ایسے رویے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے اور اس سلسلے میں فوری اصلاحات ناگزیر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں