صحبت پور میں انٹرنیشنل میڈیکل سنٹر کا افتتاح، عوام کو جدید طبی سہولیات میسر

صحبت پور(رپورٹ اعجاز پیچوہا)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے صحبت پور کے علاقے سابق سیکرٹری مواصلات و تعمیرات میر غلام محمد خان گولہ میں انٹرنیشنل میڈیکل سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیاافتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین ایس ایس پی صحبت پور عبدالحمید ضلع کونسل کے چیئرمین ایڈووکیٹ مسعود احمد کھوسہ سمیت سیاسی، سماجی اور قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں حاجی علی احمد خان کھوسہ یوسی چیئرمین میر ایاز خان کھوسہ، میر دودا خان ندوانی میر عبدالمجید عرف دادے کھوسہ میر سرفراز خان کھوسہ حاجی میر اشرف علی کھوسہ ایڈووکیٹ علی حسن کھوسہ عطاء اللہ خان کھوسہ یونین آف جرنلسٹس صحبت پور کے صدر جمل خان بلوچ حاجی منشی محمد عالم کھوسہ اور حاجی زین العابدین کھوسہ سمیت دیگر معززین صحافی برادری، پیرامیڈیکل اسٹاف اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی موجود تھےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیکل سنٹر کا قیام علاقے کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے جہاں جدید طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بھی معیاری علاج میسر آ سکےانہوں نے مزید کہا کہ اس میڈیکل سنٹر کے قیام سے نہ صرف صحبت پور بلکہ ملحقہ علاقوں کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا اور انہیں بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آخر میں مہمانوں نے میڈیکل سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں