کوئٹہ(این این آئی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق اور ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مدارس کے ساتھ طے شدہ معاہدوں کی پاسداری کرے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں وفاق کی ترتیب کے مطابق فی الفور قانون سازی کی جائے تاکہ مدارس کے معاملات میں یکسانیت پیدا ہو اور رجسٹریشن کا عمل آگے بڑھایا جا سکے_قائدین وفاق نے بلوچستان میں بعض مدارس کو ہراساں کرنے اور انہیں سیل کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس ملک میں دینی و تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، انہیں بلا جواز پریشان کرنامناسب نہیں۔بیان میں پنجاب حکومت کی جانب سے قربانی کی کھالوں، زکوٰ? و عشر جمع کرنے کے حوالے سے طے شدہ معاہدوں کے برعکس مدارس کو رجسٹریشن پر مجبور کرنے کے اقدام کو بھی سختی سے مسترد کیا گیا۔ قائدین نے واضح کیا کہ اس قسم کے اقدامات نہ صرف معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں بلکہ مدارس کی حریت اور آزادی و خودمختاری کے بھی منافی ہیجو کسی صورت قابل قبول نہیں۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان معاملات کا نوٹس لے، معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور مدارس کے ساتھ تعاون اور اعتماد کی فضا کو برقرار رکھے۔

