کوئٹہ(این این آئی) کوارڈنیٹر وزیراعظم یوتھ افیئر بلوچستان حیدر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد اگر ہم نے اپنے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم نہ کی تو ہم ترقی کی دوڑ میں مزید پیچھے رہ جائیں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حیدرخان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، مگر انہیں مواقع اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی اور وسائل نہ ھونے کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان زندگی کے دوڑ میں پھیچے رے گئے ہیں صوبے کے نامناسب حالات اور تعلیمی دشواری اور اوپر سے بیروزگاری کی وجہ سے بلوچستان کے نوجوان شدید ڈپریشن کا شکار ھے دوسری طرف صوبے میں بے روزگاری دن بہ دن بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے نوجوان شدید مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ بالخصوص نوجوان طبقہ روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ اگر اس جانب فوری توجہ نہ دی گئی اور فوری طور پر مؤثر پالیسی نہ بنائی گء تو یہ مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت (ٹیکنیکل ایجوکیشن) اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ نوجوان خود کفیل بن سکیں۔حیدر خان اچکزئی نے کہا کہ تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ شعور، کردار سازی اور قوم کی تعمیر کا ذریعہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کوجو میسر موقع ھے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلیم کے حصول کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت، والدین اور معاشرہ مل کر تعلیم کے فروغ اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں تو بلوچستان کا روشن مستقبل یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

