معرکہ حق کا ایک سال مکمل؛ کشمیری شہری کا پاکستانی عسکری قیادت کے نام جذباتی پیغام

معرکۂ حق کے ایک سال بعد مقبوضہ کشمیر کے ایک شہری نے پاکستانی عسکری قیادت کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

پہلگام فالس فلیگ سے متعلق مودی سرکار کا گمراہ کن بیانیہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ کشمیری نوجوان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جائے وقوع سے ویڈیو پیغام میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ویڈیو پیغام میں کشمیری نوجوان نے کہا کہ اسی مقام سے ایک سال قبل مودی کی ذلت کا آغاز ہوا تھا۔ اس نے کہا کہ پہلگام وہی جگہ ہے جہاں سے بھارت کا غرور خاک میں ملا اور دنیا نے دیکھا کہ کس طرح حالات نے بھارتی دعووں کو بے نقاب کر دیا۔

کشمیری نوجوان نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد سیکڑوں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا اور کئی افراد کو جعلی انکاؤنٹرز میں شہید کر دیا گیا۔ آج کے دن ہم پاکستانی فوج اور اس کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ پاکستانی عسکری قیادت نے جس انداز میں بھارت کو جواب دیا، پوری دنیا اس کی گواہ ہے۔

اس نے مزید کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھی گودی میڈیا تباہ شدہ رافیل طیاروں اور فوجی ہیڈکوارٹرز کو یاد کر کے آج بھی رو رہا ہے۔ کشمیری نوجوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی فوج کی قیادت نے جس جرات اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، اس نے خطے کی صورتحال کو بدل کر رکھ دیا۔

ماہرین کے مطابق پہلگام سے کشمیری نوجوان کی جانب سے پاکستانی عسکری قیادت کے لیے والہانہ پیغام نے بھارتی گمراہ کن بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کو ایک سال گزرنے کے باوجود مودی حکومت پاکستان پر عائد کیے گئے جھوٹے الزامات کو ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں