پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت،عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی کر رہی ہے،انجینئر ہادی عسکری

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری،صوبائی کونسل کے ممبر ملک عیسیٰ خان ہزارہ، خؤاتین ونگ کوئٹہ ڈویژن کی جنرل سیکرٹری عہدیہ بتول نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی کر رہی ہے،بلوچستان میں صوبائی صدر و سینیٹر سردار عمر خان گورگیج،سردارزادہ صمد خان گورگیج کی قیادت میں پیپلزپارٹی کو فعال اور منظم بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی ہزارہ ٹاؤن کے تمام یونٹوں کے عہدیداروں اورکارکنوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پارٹی معاملات،علاقے کے مسائل اور بلدیاتی انتخابات و نئی حلقہ بندیوں سے متعلقامور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے قیام سے لیکرآج تک عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ آؤاز بلند کی ہے اور جب بھی پارٹی برسراقتدار آئی عوام کوروٹی،کپڑا اور مکان کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے گئے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق اور جمہوریت کی مضبوط کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں جیالوں اورقائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے آج چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ کی جدوجہد، فکر اور عوامی سیاست کو نئی نسل تک منتقل کر رہے ہیں جبکہ صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری اپنی سیاسی بصیرت، تدبر اور مفاہمتی حکمتِ عملی کے ذریعے اسی جمہوری نظام کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں انشاء اللہ بھر پورحصہ لیکرکامیابی حاصل کریگی بلدیاتی انتخابات میں جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس کے آخر میں اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ علاقہ کے مسائل حل کرنے اور پارٹی کو مزید فعال کرنے کے لئے صوبائی صدر سینیٹر سردار عمر گورگیج، علاقہ ایم پی اے سردار زادہ صمد خان گورگیج اور صوبائی رہنماء انجینئر ہادی عسکری کے قیادت میں عملی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں