ڈیرہ مراد جمالی،میر صادق عمرانی کے گھر کے قریب نصب ٹرانسفارمرپرنامعلوم موٹرسائیکل سوار بم پھینک کرفرار، دو افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں دو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مغیری محلہ کے قریب صوبائی وزیرآبپاشی کے بنگلے کے ساتھ ٹرانسافرمر میں ٹائمز بم پھینک کر فرار زور دار دھماکے سے ٹرانسفارمر پھٹ گئے بنگلے کے دروازے کھڑکیاں ٹوٹ گئے جبکہ قریب پرچون کی دکان کو بھی نقصان دو افراد معمولی زخمی ہوگئے واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ سرچ آریشن شروع کردی گئی پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ڈیرہ مراد جمالی غربی مغیری محلے کے قریب صوبائی وزیر ابپاشی و پیپلز پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سینئر سیاستدان میر محمد صادق عمرانی کے بنگلے کے ساتھ نصب ٹرانسفارمر کے نیچے دو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ٹائمز بم پھینک دیا جوکہ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس سے ٹرانسفارمر تباہ جبکہ بجلی کے کھمبے بنگلے کی دیوار کھڑکیاں ٹوٹ گئی اور ساتھ پرچون کا دکان کا نقصان ہوا جبکہ دکان میں بیٹھے دو افراد معمولی زخمی بھی ہوئے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے گئے پولیس نے عمرانی ہاوس سے سی سی ٹی وی کمیرے ودیگر کمیروں کی مدد حاصل کرلی پولیس نے سی سی ٹی وی کمیروں کی مدد سے مسلح موٹر سائیکل سوار دو افراد کو تمٹرانسفارمر کے نیچے ٹائمڑ بم پھینکتے ہوئے انکی ویڈیو شیئر کر دی جبکہ واقعے کے بعد مسلح ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈیرہ مراد جمالی کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی اور چیکنگ شروع کردی گئی ہے پولیس نے واقعے کے بعد عمرانی ہاوس کے اردگرد سیکورٹی میں مذید اضافہ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں