مستونگ(این این آئی)مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سبزی فروش زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سبزی فروش لیاقت علی ولد محمد خیر کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

