ڈیرہ مراد جمالی،چھتر و صحبت پور میں فائرنگ،حادثات میں خاتون،بچے سمیت4افراد جاں بحق،5 افرادزخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی چھتر اور صحبت پور فائرنگ اور حادثات خاتوں، بچے سمیت چار افراد جانبحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق چھترکے علاقے شیرانی میں اراضیات کے تنازعے پر جکھرانی اور چاکرانی قبائل کے درمیان فائرنگ سے بخش علی جکھرانی جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا میر حسن پولیس تھانے کی حدود گوٹھ شر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جانبحق ہو گئی جس کی لاش ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ میر حسن پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود پٹ فیڈر نہر میں تین سالہ بچہ راول خان جت پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی لاش پانی سے نکال کر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی صحبت پور پولیس تھانے کی حدود گوٹھ محمد اسماعیل کھوسو جھنڈا تالاب کے مقام پر ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور محمد موسی جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جنھیں سول اسپتال صحبت پور مننتقل کردیا گیا صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گوٹھ لیاقت لہڑی میں لڑائی جگھڑے میں نوجوان مشتاق احمد ولد حضور بخش ابڑو شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی مین بازار میں دس سالہ بچہ گر کر زخمی ہوگیا جس کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں