ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) اوستہ محمد ڈکیتی کی دو وارداتیں دو موٹر سائیکل پچاس ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چھین لیے گئے پولیس کے مطابق اوستہ محمد صدر پولیس تھانے کی حدود کورائی پل کے مقام پر تین نقاب پوش مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ڈاکٹر صادق علی لہڑی سے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پچاس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ سٹی پولیس تھانہ اوستہ محمد کی حدود افغان گلی شاہی بازار سے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ریاض حسین ابڑو سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

