میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت مؤثر، موجودہ حالات میں اہم قرار

خالق آباد (پ ر) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں عنایت اللہ بابر، انجینئر ریاض لانگو، محمد علی لانگو، ذوالفقار علی نیچاری، علی خان لہڑی، آصف حنیف لانگو، نیاز غنی بلوچ، قاری عبدالباسط لانگو، حفیظ اللہ لہڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں نہایت اہمیت کی حامل ہے اور وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو نہ صرف ایک باصلاحیت اور عوام دوست رہنما ہیں بلکہ خالق آباد و قلات کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی قیادت میں خالق آباد و قلات کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے، جہاں کلی عیسیٰ زئی، کلی رحیم آباد، مدرسہ روڈ، تحصیل لنک روڈز سمیت مختلف دیہی اور شہری علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مختلف کلیوں میں بلیک ٹاپ روڈز کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے جبکہ کئی اہم منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل بھی کیے جا چکے ہیں، جو کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کی واضح مثال ہیں۔اہلیان ء علاقہ نے صوبائی وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہاان روڈز کے مکمل ہونے سے پہلے وہ مشکلات سے دوچار تھے بارش ہوتا تو ان کا جانا محال ہوچکا تھا تاہم، میر ضیاء اللہ لانگو نے ان مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کیے اور عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کو کردیا اور ان کے دیرینہ مسائل حل کردیےپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ میر ضیاء اللہ لانگو کی انتھک محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت آج خالق آباد و قلات کے عوام ترقی اور سہولتوں کی نئی راہوں پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام ترقیاتی کام نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کر رہے ہیں بلکہ مستقبل میں بھی علاقے کی بہتری اور خوشحالی کے ضامن ثابت ہوں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنی قیادت کی رہنمائی میں صوبے کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ہر ممکن اقدامات کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی۔ آخر میں اہلیانِ علاقہ نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے دیرینہ مسائل حل کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور امید ظاہر کی کہ ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی اسی رفتار سے جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں