اوستا محمد( عابدعلی )اوستہ محمد کے ایس ایس پی ضلع اوستا محمد حافظ معاذ الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین فرض ہے جس کے لیے پولیس دن رات محنت اور فرائض سر انجام دے رہی ہے اوستا محمد اور سرکل میں امن وامان کی صورت حال قدر بہتر ہے جبکہ پولیس مزید بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرنے کے لیے کام کررہی یے چوری ڈکیتی میں ملوث ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پولیس بھر پور کاروائی کرے گی حال ہی میں اوستا محمد پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے مسروقہ سامان برآمد کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس انتظامیہ کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے حدود میں امن کی صورت حال کو برقرار رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کریں اوستا محمد کے شہری اور تاجر برادری خود کو تنہا مت سمجھیں پولیس ان کے ساتھ کھڑی ہے ایس ایس پی معاذ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بھی ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ امن و امان کی صورت حال بہتر رہے تاکہ عوام سکون سے اپنا کاروبار کرسکیں انشاءاللہ ضلع اوستا محمد کو امن کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر دیں گے ۔

