خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی) ضلع واشک میں ملیریا کا عالمی دن بی آر ایس پی کے زیر اہتمام آئی ایچ ایچ این IHHN کے تعاون سے تقریب زیرصدارت ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی واشک مشتاق احمد تھے تقریب میں ڈاکٹر عبد الحاد ایم او سی ایچ بسیمہ اطہر جمالی ایم اینڈ ای حاجی خلیل الرحمان ڈی ایم یو انچارج ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بی آر ایس پی محمد انور اور صحت کی سہولت کے انچارجز، سماجی کارکن، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک تھے۔ منعقدہ تقریب کا بنیادی مقصد ملیریا، کمیونٹیز پر اس کے اثرات، اور جلد تشخیص اور مناسب علاج کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔سیشن کے دوران، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بی آر ایس پی BRSP نے ملیریا پروگرام کے بارے میں ایک مختصر واقفیت فراہم کی۔ انہوں نے فوکل پرسنز کو کیس کے موثر انتظام، اینٹی ملیریا دوائیوں (AMDs) کے درست استعمال اور درست ریکارڈ رکھنے کے بارے میں بھی رہنمائی کی۔

