مشیر بلدیات بلوچستان کا میر اعجاز جھکرانی سے اظہار تعزیت

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے رکن قومی اسمبلی اعجاز خان جھکرانی کے صاحبزادے میر زید جھکرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ میر زید جھکرانی کا انتقال میر اعجاز جھکرانی اور ان کے اہلخانہ کے لیے بہت بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے والد میر اعجاز جھکرانی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹے کا صدمہ ناقابل برداشت ہوتا ہے اور اس مشکل وقت میں صبر و استقامت ہی واحد سہارا ہے۔ نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں