ملیریا قابل علاج و قابل بچاؤ بیماری،بروقت تشخیص،مناسب علاج کو یقینی بنایا جائے،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر عبدالقادر ہارون

سبی (این این آئی) عالمی یوم ملیریا کے سلسلے میں بی آر ایس پی کے زیر اہتمام سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیااس سال کے عالمی تھیم“Driven to End Malaria: Now We Can. Now We Must”کے تحت، ضلع سبی میں عالمی یومِ ملیریا 25 اپریل 2026 کو بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ایک جامع تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام میں ملیریا جیسے خطرناک مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھاتقریب میں ضلع سبی کے مختلف محکمہ جات اور اداروں سے تعلق رکھنے والے اہم عہدیداران اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالقادر ہارون، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی *ایچ* کیو ہسپتال ڈاکٹر جہانزیب بلوچ سمیت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بی آر ایس پی، مانیٹرنگ آفیسر آئی ایچ ایچ این، میڈیکل آفیسرز، لاجسٹک آفیسر بی آر ایس پی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ای پی آئی، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ہیلتھ فیسلٹیز کے فوکل پرسنز سمیت دیگر متعلقہ افسران اور نمائندگان شامل تھے۔ ان تمام شرکاء نے ملیریا کے خلاف جاری کاوشوں کا جائزہ لیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر مقررین نے ملیریا کی وجوہات، اس کی علامات، پھیلاؤ کے اسباب اور اس سے بچاؤ کے مؤثر طریقوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملیریا ایک قابلِ علاج اور قابلِ بچاؤ بیماری ہے، بشرطیکہ بروقت تشخیص اور مناسب علاج کو یقینی بنایا جائے۔ عوام کو مچھر دانی کے استعمال، صاف ستھرا ماحول رکھنے، پانی کو کھڑا نہ ہونے دینے اور حفاظتی تدابیر اپنانے کی تلقین کی گئی۔مزید برآں، محکمہ صحت اور شراکت دار اداروں کی جانب سے جاری پروگرامز، جیسے کہ مفت تشخیصی سہولیات، ادویات کی فراہمی، اور کمیونٹی سطح پر آگاہی مہمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔تقریب کا بنیادی مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا، ملیریا کے خلاف اجتماعی عزم کو مضبوط بنانا، اور اس بیماری کی روک تھام، بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے حوالے سے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنانا تھا، تاکہ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ملیریا سے بچاؤ اور علاج سے آگاہی مہم کے سلسلے میں واک بھی کی تاکہ عوام کا بہتر آگاہی فراہم کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں