وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد ظاہر کو بجلی کے بل پر 18400 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد ظاہر کو بجلی کے بل پر 18400 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار محمد ظاہر نے بتایا کہ وہ ہر ماہ باقاعدگی سے بجلی کا بل ادا کرتے ہیں۔لیکن اس بار انہیں کیسکو آفس کی جانب سے غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے وہ متعدد بار کیسکو آفس کے چکر کاٹے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے درخواست گزار نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بجلی بل کی درستگی فوری طور پر کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بجلی بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو بجلی کے بل پر 18400 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں