خضدار(این این آئی) میونسپل کارپوریشن خضدار نے اپنے ملازم منظور احمد کے غیر قانونی اقدامات سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق منظور احمد میونسپل کارپوریشن کا ملازم ہے، تاہم اس کے کردار اور اقدامات سے محکمے کا کوئی تعلق نہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق منظور احمد پر تاجروں کو بلاوجہ تنگ کرنے اور بھتہ خوری کے الزامات تھے۔انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے منظور احمد کو تھری ایم پی او کے تحت پابند سلاسل کر دیا ہے۔میونسپل کارپوریشن نے واقعے سے متعلق محکمہ کے بالا افسران کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔میونسپل کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ منظور احمد کے کسی بھی ذاتی عمل کا محکمہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔ ادارے نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔

