صوبائی دارالحکومت سے منتخب ممبران اسمبلی عوام کے دیرینہ سلگتے مسائل کے حل کیلئے کرداراداکریں،امیرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند

کوئٹہ(این این آئی) امیرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سے منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی عوام کے دیرینہ سلگتے مسائل کے حل کیلئے کرداراداکریں قلت آب سٹریٹ کرائمز گیس وبجلی لوڈشیڈنگ ٹریفک مسائل وصفائی کے فقدان نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی شہری نوجوان طلباء جماعت اسلامی کی ممبرشپ حاصل کرکے کوئٹہ کے عوام کو حقوق دلانے میں ہماراساتھ دیں۔جماعت اسلامی میں جوق درجوق شمولیت خوش آئند ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں انہوں نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر قائم دعوتی کیمپس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران مولانا عبدالحمید منصوری محمد حلیم حماس اعجازمحبوب ودیگرنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی نے الخدمت بنوقابل پروگرام کے ذریعے کوئٹہ کے ہزاروں نوجوانوں وطلباء کوہنرمندبنانے آئی ٹی کی تعلیم دینے کاپروگرام شروع کیاہے طلباء ونوجوانوں کیلئے تعلیم وٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے جماعت اسلامی دعوے واعلانات نہیں عملی کام پریقین رکھتے ہیں بدقسمتی سے کسی دینی قوم پرست سیاسی پارٹی نے عوام ونوجوانوں اورطلباء کیلئے دعووں واعلانات کے سواکچھ نہیں۔ جماعت اسلامی ہی عوام وشہریوں کوحقوق دلائیگی۔کوئٹہ میں جگہ بنے بنائے سڑکوں کوکھودنے،چیک پوسٹیں،بلاوجہ کی تلاشی تضحیک ناقابل قبول ہے ہم کوئٹہ کیشہریوں نوجوانوں،علمائے کرام طلباء اورعوام کوجماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں آئیے حقوق کی جدوجہد تعلیم وترقی کے حصول میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں جماعت اسلامی کی ممبرشپ حاصل کرکے قافلہ حق میں شامل ہوجائے تاکہ مسائل کے حل ترقی امن اورخوشحالی کی جدوجہد میں تیزی وبہتری آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں